اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار ’’مسعود شاد جارح‘‘ نےنائیجیریائی حکومت کی طرف سے اسلامک مومنٹ کے سربراہ شیخ ابراھیم زکزاکی اوران کے رفقاء کو مسلسل حراست میں رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی ،غیر انسانی اورغیرآئینی فعل قراردیا ہے ۔
انہوں نے اس رہنما کی مسلسل حراست پر ہورہے احتجاجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی مظاہرین حکومت نائیجیریا سے جو انصاف کا تقاضا کررہے ہیں وہ بالکل درست ہے کیونکہ نائجیریائی حکومت شیخ ابراھیم زکزاکی کو وکلاء اورطبی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہے جوکہ ناانصافی اورغیر آئینی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس حادثے کے تین مہینے بعد بھی کسی انسان کو وکلاء تک رسائی سے محروم رکھنا نائجیریائی قوانین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
موصوف تجزیہ کار نے شیخ محمد ابراھیم زکزاکی اوراسکے کارکنوں پر ہوئے حملے اورانکے گھر اور حسینہ بقیتہ اللہ کو منہدم کرنے کو نائجیریائی فوج کا ایک شرمناک کارنامہ قراردیتے ہوئے کہاکہ نائجیریائی فوج کے وحشی درندوں نے مجرمانہ رویہ اختیار کرکے سبھی شواہد کو مٹانے کی ناکام کوشش کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ نائجیریائی حکام اس حادثے کی تحقیقات کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہورہی ہے اسلئے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات کرکے اس حادثے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی سعی کریں ۔
مسعود شادجارح نے مزید کہاکہ بین الاقوامی برادری کو نائیجیریا میں ہو رہی انسانی حقوق کی پامالییوں پر نائجیریائی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات رونمانہ ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲